مرمتی کام کیلئے جھال پل بند’ متبادل ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے فلائی اوور جھال خانوانہ کے مرمتی کام کی وجہ سے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ جامع ٹریفک ایڈوائزری کے تحت ایل ٹی وی اور پبلک سروس گاڑیوں کو ستیانہ روڈ گیٹ والا چوک سے سمندری روڈ جانے والی ٹریفک کو فوارا چوک اور مقبول روڈ سے گزارا جا رہا ہے جبکہ جڑانوالہ والے روڈ پر جانے والی ٹریفک کو ہریاں والے چوک سے ڈی گرائونڈ اور جڑانوالہ روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ جنرل ٹریفک ستیانہ روڈ پر جانے والی فلائی اوور کے ساتھ سے گزرتی ہوئی فلائی اوور کے نیچے سے کینال روڈ طارق آباد پل سے ہوتی ہوئی اسٹیشن چوک اور جی ٹی ایس چوک جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ایڈوائزری پلان کے اجرا کے موقع پہ کیا۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ خصوصی ایڈوائزری کے تحت متعدد ٹریفک سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے جس جس طرح کام آگے بڑھے گا۔ اس حساب سے ڈیورشنز اور دیگر تبدیلیاں لائی جائیں گی شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں