مرید والہ میں چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

مریدوالہ(نا مہ نگار )مرید والہ اور سمندری کے علاقہ میں چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں دکانداروں نیحکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ 100 روپے زائد قیمت پر چکن فروخت ہونے لگا تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر555 روپے گوشت کی قیمت درج ہے جبکہ دکاندار 555 کی بجائے ساڑھے چھ سو روپے فی کلو چکن کا گوشت فروخت کر رہے ہیں دکانداروں کے مطابق ان کو ہول سیل ریٹ میں گوشت مقرر کردہ لسٹ کے مطابق نہیں ملتا جس کے باعث وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کر سکتے اس لیے وہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر مجبور ہیں دوسری طرف اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب ریٹ لسٹ پر عمل ہی نہیں ہونا تو اسے بند کر دیا جائے کوئی بھی دکاندار ریڈ لسٹ کے مطابق نہ گوشت فروخت کرتا ہے نہ فروٹ اور نہ ہی سبزی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں