مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچا دئیے ہیں،چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ( ن ) کے سنیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ کم وقت میں پنجاب میں ترقیاتی منصو بو ں کے جال بچھا د ئیے ہیں ۔انہوں نے پنجاب حکومت کے تحت کئی ترقیاتی اور فلاحی منصوبے متعارف کروائے۔ زرعی شعبے کے لیے کسان کارڈ کے تحت فی ایکڑ بلا سود قرضے د ئیے جا رہے ہیں، ماڈل ایگریکلچر سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں ، مریم نواز صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہیں ۔گھروں پر مفت ادویات کی فراہمی، فیلڈ ہسپتالز، بچوں کے دل کے علاج کا پروگرام اہم منصوبے ہیں۔ ماحولیات اور توانائی کے حوالے سے اقدامات کیے گئے، کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دئیے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں صرف ایک سال کے دوران100 سے زائد منصوبے شروع کیے گئے۔پنجاب کا شاید ہی کوئی ایسا ضلع ہو جہاں الیکٹرو بسز نہ پہنچی ہوں ، میاںنوازشریف کی بیٹی اور شہباز شریف کی بھتیجی نے صوبے کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور اپنا دن رات عوام کیلئے وقف کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں