مریم نواز نے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کے لیے قانو ن کاراستہ اختیارکرے گلیوں میں تما شے لگانے سے بانی رہانہیں ہوسکتے انہوں نے کے پی وزیر اعلی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقلید کرنے کامشورہ بھی دے دیااورکہاکہ مریم نواز شریف نے 2برسوں میں عوام نہ صرف مشکلات سے نجات دلائی ہے بلکہ اربوں روپے کاریلیف اوربنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں دہشت گری کامقابلہ بھی پاک فوج کے جوان کررہے ہیں آ فریدی حکومت دہشت گردوں کو پناہ دے کران کی پرورش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکوئوں چوروں اور منشیات فروشوں کاگھیراتنگ کردیا گیاہے لوگوں کامال ودولت اور عزتیں لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں جس کے بعد عوام سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے نہ پونے چارسالہ اقتدار میں ملک اورقوم کے لئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا اور نہ 15 سال سے خیبرپختونخوا میں عوام کی بہتری کے لیے کوئی منصوبے پیش کئے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں