مریم نواز کا مثالی گاؤں منصوبہ جلد مکمل کرنیکا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے بھر کے ترقیاتی منصوبوں پر سخت نگرانی جاری رکھنے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گائوں منصوبے، صاف پانی، ڈرینج، سیوریج اور پی ایچ اے کے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے 224گائوں کو مثالی بنانے کے لیے منصوبے تیز کرنے کی ہدایت کی اور پنجاب کے 469دیہات میں پہلے فیز میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کا کام مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہر گلی روشن بنانے کے لیے چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔اجلاس میں پی ایچ اے کی مالی خودمختاری، ری سورس جنریشن اور افرادی قوت کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت قسطوں کی ادائیگی اور مکانوں کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس اور بوٹلنگ پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ لاہور کینال کی صفائی اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مزید برآں، نئے روڈز کی لین مارکنگ اور اطراف میں خوبصورت ٹف ٹائل لگانے کے ساتھ 4031کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 1529منصوبوں پر بھی کام جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں