مریم نواز کا چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے بڑے پلان کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے ایک جامع پلان کا اعلان کر دیا ۔جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار، مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب میں تبدیل کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ 11 رکنی کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول اکنامک میپنگ کے ذریعے مقامی صنعتی صلاحیتوں کی نشاندہی کرے گی اور ہر ضلع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لیے سیکٹرز کی ترجیحات طے کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی، کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔پرائیویٹ سیکٹرزکے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعدسیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کیا جائے گا ۔اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے متعلقہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس تیار کرنے پر توجہ دے گی۔کمیٹی مقامی طور پر تیارکردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیوچین کیساتھ منسلک کرنے کے لئے اقدامات کرے گی، کمیٹی اکنامک گروتھ کے لئے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام کرے گی۔ ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ، لاہور آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر،فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی، ڈیری پراسیسنگ،گوجرانوالہ میں سرجیکل،سپورٹس، گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنیسس کی تجویز ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں