فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنیکی مزمت کرتے ہوئے اسے قابلِ مرمت قرار دیا اورکہاکہ اس ٹولے کو ماں بہن بیٹی کی عزت کابھی خیال نہیں مریم نواز شریف ملک کے سب سے بڑے صوبے کی وزیراعلی ہیں دوست ممالک سے آ نے والے مہمانوں کا استقبال اور عزت ان کا فرض ہے-سوشل میڈیاپراخلاق سے گری گفتگواورملک کے خلاف سازشیں کرنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی سمیت ان کا ٹولہ جیلوں میں بند ہے انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف نے چندماہ میں نہ صرف مہنگائی کو کنٹرول کیابلکہ ملک اور عوام کی بہتری کے لیے درجنوں منصوبے شروع کیے پی ٹی آئی نے پونے چارسالہ اقتدارمیں میں کہیں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی عوام کے ساتھ کئے گئے ہروعدے پرعمل کیایوٹرن نہیں لیا۔
2