مریم نواز کی ہدایت پر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کو25لاکھ کا فنڈجاری

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب برتھ نے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کو 25لاکھ روپے کا فنڈز جاری کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر کی خصوصی کاوش پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب برتھ نے صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فضل عباس ایڈووکیٹ کو بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہتری کیلئے 25لاکھ روپے کا فنڈز جاری کر دیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب برتھ اور ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بار ایسوسی ایشنز کی بہتری کیلئے فنڈز کا اجرا کر دیا ہے وکلا برادری نے ملکی سلامتی و استحکام آئین و قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر صدر بار چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ’ جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر قانون ملک صہیب برتھ اور ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں