مریم نواز کے جلسہ سے واپسی پر امین بٹ کو دل کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جلسہ سے واپسی پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین وسابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے دو سٹنٹ ڈال دیئے۔ تاہم محمد امین بٹ ایف آئی سی میں زیرعلاج ہیں اور جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری’ دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ یاد رہے کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین امین بٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ اچانک ان کے دل میں تکلیف ہوئی تو انہیں فوری طور پر ایف آئی سی لایا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دل میں 2سٹنٹ ڈال دیئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق امین بٹ جلدی سے روبصحت ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں