مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر،بیٹی جاں بحق،باپ زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار) مزدا کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بیٹی جاں بحق’ باپ زخمی ہو گیا، اہل علاقہ نے ڈرائیور کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 654/5کا رہائشی عمران اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گائوں سے جڑانوالہ کی جانب آ رہا تھا کہ جڑانوالہ لاہور روڈ پر اڈا چکو موڑ سٹاپ کے قریب مزدا نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر مار دی ٹریفک حادثہ میں 14سالہ ایمان فاطمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکے باپ کو چوٹیں آئیں اہل علاقہ نے حادثہ کے مرتکب مزدا ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کے حوالہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ مزدا ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے پولیس نے جاں بحق ہونیوالی بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں