مزدوروں کو قوانین کے مطابق حقوق نہیں مل رہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدر ی ارشد جٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں، عوام اور خصوصی طور پر کسانوں کی زبوں حالی اور زراعت کی تباہی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ علاقہ کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں،چھوٹا کسان رل گیاپاکستانیوں کے تین سو ارب روپے اووبلنگ کی مد میں لوٹ لیے گئے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی ملک میں تعلیم کا نظام طبقاتی ہے، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اورپنجاب حکومت سکولوں کو ٹھیکہ پر دینے جارہی ہے، صوبوں کا کروڑوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں آٹھ کروڑ مزدور ہیں، 10 فیصد کو بھی مزدور قوانین کے مطابق حقوق نہیں مل رہے جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ، عدالتی نظام کو ناکارہ بنا دیا گیا، عوام انصاف کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے سینئر رہنما چوہدری صادق علی جٹ مرزا جمیل احمد، ناصرہ کفیل ،این اے 104پارٹی عہدیداران سمیت کاشتکاروں وفود سے اپنی رہائش گاہ گرین ویو کالونی راجے والا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ خواتین کے لیے کوئی پروگرام نہیں، غریب اور مڈل کلاس بچوں کی تعلیم کے بارے میں پریشان ہیں ملک میں بجلی کی مجموعی کھپت 30 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے جبکہ ہماری استعداد46 ہزارمیگاواٹ ہے، اس کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔چوہدری ارشد جٹ نے کہا کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی، گندم کا ریٹ مقرر نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں