مزید92فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری،صیہونی طیاروں نے دو رہائشی عمارتیں تباہ کردیں،صبح سے اب تک مزید 92فلسطینی شہید ہو گئے، 2صحافی بھی شامل، اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد دو سو باون تک پہنچ گئی،شہداء کی مجموعی تعداد 65ہزار 926 ہو گئی۔ ذرائع کیمطابق بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے خوراک کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔ خان یونس اور دیر البلح میں ایک بار پھر شدید قحط کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے مظلوم عوام کیلئے امداد لیکریونانی جزیرے کریٹ سے روانہ ہو گیا،لوگوں کی بڑی تعداد نے قافلے کو الوداع کہاگلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستان سمیت چوالیس ممالک کے سماجی تنظیموں کے کارکن موجود ہیں،جو فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لیکر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں