مستقبل میں سیلاب سے بچائو کیلئے ڈیم بنائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ مستقبل میں سیلا ب سے بچائو کیلئیڈیم بنانے کی ضرور ت ہے جبکہ نئی نہروں کی فوری منصوبہ بندی شروع کی جائے تاکہ سیلاب کے دنوں میں پانی کا رخ ان علاقوں کی جانب موڑا جا سکے جن کو پانی کی ضرورت ہو۔ان کاکہنا تھا کہ اگلے سال بارشوں اور سیلاب کی آمد میں 27فیصد اضافہ متوقع ہے آج نہریں ہوتیں تو پانی کا رخ موڑا جا سکتا تھا۔ ہماری غفلت کی وجہ سے زرعی شعبے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30دن ہے جبکہ بھارت کے پاس 124دن کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا پڑیں گی، یہ حقیقت ہے کہ کئی برسوں سے صوبائی سطح پر آبی ذخائر پر کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چاول، گنا اور مکئی کی فصل وسطی پنجاب میں ختم ہو گئی ہے، چاول اور گندم کو ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیے درآمد کرنا پڑے گی، جس سے مہنگائی کا شدید خدشہ ہے۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہونے والے کسانوں اورعوام لوگوں کو 6ماہ تک مفت بجلی فراہم کرنے اورروزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں ریلیف دینے کابھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں