مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی ملز کا سکیورٹی گارڈ قتل،بھائی زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نجی ملز کے یونٹ کی ڈیوٹی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ ایک بھائی کو قتل’ دوسرے کو زخمی کر دیا،وقوعہ پھلاہی والا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود پل پھلاہی والا کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بسم اللہ خان ولد ہیبت خان ساکن کوہاٹ کو قتل جبکہ اسکے بھائی اجمل خان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قتل ہونیوالے شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی ہونیوالے اجمل خان کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے اجمل خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالا بسم اللہ خان اور زخمی ہونیوالا اجمل خان نجی ملز کے یونٹ پر سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں