مسلح ڈاکوؤں نے ساہیوال میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو پٹرول پمپ مینجر،ڈرائیور، زمیندار ،سکول ٹیچر اوربیو پاری سے 19لا کھ 42 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل ،ٹرانسفارمر اور 7 موبائل لوٹ کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 92 چھ آر کے قریب لوڈر رکشہ کے ڈرائیور شعیب اکبر سے 81 ہزار روپے نقدی، موبائل، طارق بن زیاد کالونی میں جنید سکول ٹیچر سے موبائل، نقدی 66 ہزار روپے، راشن ہڑ پہ پر اسٹیشن پٹرول پمپ مینجر ذوالفقار سے موبائل، نقدی 30 ہزار روپے، 15لاکھ روپے کا ٹرانسفارمر، چک 21 گیارہ ایل کے قریب یوسف زمیندار سے موبائل، نقدی ایک لاکھ روپے، موٹر سائیکل نمبر 4071 اے ایم کے، چک 117 بارہ ایل کے قریب منیر احمد سے دوموبائل، نقدی ایک لاکھ 37 ہزار 500 روپے، چک 109 سات آر کے قریب طارق محمود سے موبائل، نقدی 25 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن، فتح شیر، ہڑپہ، غازی آباد، کسووال اور صدر چیچہ وطنی نے چھ مقدمات 382,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں