مسلح ڈاکوؤں نے گوجرہ میں ”ات ”مچا دی ،عوام پریشان

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںمسلح ڈاکوبے قابو ہو گئے۔تاجر کو اہل خانہ سمیت گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرلاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرارہو گئے۔ پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ شہریوں نے گوجرہ میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش کا اظہارکر تے ہو ئے آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے اورتحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔معلو م ہوا ہے کہ گڑھ محلہ کا کپڑے کا تاجر محمد عارف اپنے گھر میں موجود تھا کہ دو مسلح ڈاکو چھت کے ذریعے گھر میں دا خل ہو گئے اور محمد عارف اور اس کے اہل خانہ کواسلحہ کے زور پر یرغما ل بنالیا اور گھر میں موجود تیرہ لا کھ روپے نقدی اور نوے لاکھ روپے کے طلا ئی زیورات لوٹ لئے اور کا میا ب واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں