مسلح ڈاکوبیوپاریوں ‘فروٹ فروشوں کو لوٹنے کے بعد فرار

ساہیوال(بیوروچیف)ڈاکو بیوپاریوں اور فروٹ فروش سے دو لاکھ 72ہزارروپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر جہاز گرائونڈ میں بیوپاری اسلم پرویز کے بیٹے علی حسنین سے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار،چک 64پانچ ایل کے قریب انور دودھ فروش سے سات ہزار روپے نقدی، راجہ دلومیں غلام حسین بیوپاری سے 90ہزار روپے نقدی، چک 184نو ایل کے قریب اکرم فروٹ فروش سے ایک لاکھ 75ہزار روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فر ا ر ہوگئے۔پولیس تھانہ سٹی، یوسف والا، بہادر شاہ اور ڈیرہ رحیم نے اسلم پرویز، انور، غلام حسین اور اکرم کی مدعیت میں چار مقدمات 382اور 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں