مسلح ڈاکو راہ گیر کو لوٹ کر فرار

گوجرہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر راہ گیر کو مال وزر سے محروم کر دیا۔جبکہ شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔معلوم ہواہے کہ شاہ عالم کالونی گوجرہ کاعلی رضا اپنی موٹر سائیکل پر سوارفیصل آباد سے گوجرہ واپس آرہاتھاکہ پینسرہ روڈ کے چک نمبر283ج ب کے قریب اس کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااوراس سے دو عددقیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔علاوہ ازیں نیوپلاٹ گوجرہ کے شاہد علی نے اپنی موٹر سائیکل بیس لائن روڈ پر کھڑی کی تھی کہ نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی۔ اورکامیاب واردا توں کے بعد فرارہو گئے وارداتوںکی اطلاع تھانہ صدروسٹی پولیس گوجر کو دے دی گئی ہے۔تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں