مسلح ڈاکو زمیندار’ بیوپاری کو لوٹنے کے بعد فرار

ساہیوال(بیوروچیف ) ڈاکو زمیندار، بیو پاری اور سبزی فروش سے 80 ہزار 500 روپے نقدی، موٹر سائیکل اور 4 موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈا کو 12 لاکھ 18 ہزار کے مویشی ٹرک سمیت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 78 پانچ ایل کے قریب امجد حسین زمیندار سے 5 ہزار روپے نقدی، دو موبائل، چور پلی نور شاہ روڈ سے بیو پاری مظہر اقبال سے موٹر سائیکل نمبر 9788 ایس ایل ایم، نقدی 25 ہزار 500 روپے، موبائل، چک 40 بارہ ایل کے قریب سبزی فروش شان سے 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔پولیس فتح شیر، فرید ٹاؤن اور صدر چیچہ وطنی نے امجد حسین، مظہر اقبال اور شان کی مدعیت میں تین مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں