39

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام اور ملک کی خدمت کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینیٹرسردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورحکومت میں ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ اورنوجوان نسل کوگمراہ کیا جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام اور ملک کی خدمت کی۔ جو سب کو چور، ڈاکو کہتے تھے آج وہ دنیا کی تاریخ کے خود سب سے بڑے سیاسی ڈاکو ثابت ہوئے اب مزاکرات کے راستے جیل سے نکلناچاہتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عوام دشمن معاہدے کرکے ریکارڈ قرضے لیے گئے جن کی وجہ سے خوشحال عوام مہنگائی سے بدحال ہوئے میاں شہبازشریف اوراتحادیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا توعوام مشکلات کاشکارنہ ہوتے مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کے لئے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی ٹولہ نوجوان نسل کوگمراہ، تصادم اوردھرنوں سے ملک کوبدحال کرنے والاٹولہ ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک سال میں متحرک ہوکرصرف مہنگائی کوکنٹرول نہیں کیابلکہ طلبا میں سکالرشپ لیپ ٹاپ سمیت تمام طبقات کوبنیادی سہوتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے وہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔دھی رانی پروگرام کے تحت تمام جوڑوں کو فرنیچر سمیت لاکھوں روپے کا گھریلو استعمال کا سامان اور 1، 1لاکھ روپے مالیت کے تحائف بطور سلامی بھی دیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں