مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر سجا داحمد خاںنے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی ریلیف اور مہنگائی 60سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آنیوالے وقت عوام کیلئے اسی طرح کی خوشخبریاں لائیگا ۔ سجاد احمد خاںنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت آئی اس نے نہ صرف ملک کو بحرانوں سے نکالا بلکہ عوام کو بھی حقیقی ریلیف دیا۔ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے مشکل فیصلوں کے ذریعے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر حقیقت میں ریاست کو بچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں