مشتعل افراد کا چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ 198 رب میں مشتعل افراد نے چوری کے الزام میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او کا نوٹس’ ملت ٹائون پولیس نے دو افراد شہباز اور حیدر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 198 رب منیانوالہ میں چوری کرتے ہوئے نوجوان شہروز کو پکڑ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ کر منہ کالا کر کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر اسکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ جس پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ڈی ایس پی نشاط آباد سرکل رانا ندیم کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو افراد شہباز اور حیدر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں