مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی منڈیوں پر نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.54فیصد اضافے کے بعد 95ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے،اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI)خام تیل کی قیمت بھی 1.81فیصد اضافے کے ساتھ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اماراتی مربن آئل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 1.98فیصد بڑھ کر 90ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطی میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی بڑھنے سے توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان کرتے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھنے میں آتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید کشیدہ ہوتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے، جبکہ عالمی معیشت پہلے ہی مہنگائی کے دبائو کا سامنا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں