مصنوعی ذہانت سے100 ملین ملازمتیں ختم ہونیکا خدشہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ کی صحت، تعلیم، لیبر اورپنشن کمیٹی کی ایک رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت 10برس کے دوران 100ملین ملازمتیں ختم کرسکتی ہے ۔کمیٹی کی اس رپورٹ میںمصنوعی محنت معیشت کی تشکیل نو کرنے کے حوالے سے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی تجزیہ استعمال کیا گیا۔ اے آئی سے وائٹ کالر اور بلیو کالر دونوں طرح کے پیشے بری طرح متاثر ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، فاسٹ فوڈ کی 89فیصد، اکائونٹنگ کی 64فیصد اور ٹرکنگ کی 47فیصد نوکریوں کو آٹومیشن کا خطرہ ہے۔اس رپورٹ کی سربراہی کرنے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امرا کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کارپوریٹ امریکا کو کروڑوں اچھی تنخواہ والی ملازمتیں ختم کرنے، لیبر کے اخراجات میں کمی لانے اور منافع بڑھانے کی اجازت دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں