مضرصحت اشیاء تیاروفروخت کرنیوالوں کوجرمانے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے ماہ جولائی کے دوران غیر معیاری مضرصحت اشیاء تیار وفروخت کرنے والوں کو مجموعی طور پر 1کروڑ 23لاکھ 72ہزار 500 روپے جرمانہ’ 36یونٹس کو سیل اور 17کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 8561 یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا’ مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر 36 پروڈکشن یونٹس کو سیل’ 888 کو اصلاحی نوٹس اور 419 نئے کاروبار کرنے والوں کو لائسنس جاری کئے گئے اور مجموعی طور پر 1700 لیٹر کیمیکل وملاوٹی دودھ’ 330کلو مضرصحت گوشت’ 281لیٹر جعلی آئل’ 245کلو مصالحہ جات’ 580لیٹر جعلی جوسز’ 3147 گٹکا’ 711 کلو ناقص اچار’ 300 کلو ممنوعہ رنگ اور 120کلو دیگر مضرصحت اشیاء کو برآمد کر کے تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں