مضر صحت پانی کے استعمال سے ہیپا ٹائٹس کے مریضوں میں اضافہ

سرگودھا (بیورو چیف) صوبہ بھر میں مضر صحت پانی کے استعمال کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے سد باب کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آنیوالے دنوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ بڑھ جائیگا ان خیالات کا اظہار عوامی و سماجی حلقوں نے کیا۔سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں پانی کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے جبکہ عوام کو سرکاری سطح پر فراہم کیا جانیوالا پانی بھی ناقابل استعمال ہے لوگ مہنگے داموں پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے کئی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں خطرناک اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں