مضر صحت گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر و گردو نواح میں عرصہ دراز سے بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی من مرضی کے ریٹس پر فروخت ، متعلقہ انتظامیہ نے چپ سادھ لی ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق منچن آباد میکلوڈ گنج منڈی صادق گنج اور نواح کے دیہاتو ں میں عرصہ دراز سے قصاب بیمار ولاغر جانوروں کے گوشت کی اپنے من مانی کے رٹیس پر فروخت کر رہے ہیں مزید برآں زیادہ تر قصاب مذبحہ خانوں کی بجائے اپنی دکانوں اور گھروں سے جانور ذبح کر کے ان کا گوشت فروخت کر رہے ہیں اور ریٹ لسٹ سے دوگنی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں مضر صحت گوشت انسانی صحت کے لیے مختلف بیماریوں کا باعث بارہا توجہ دلانے کے باوجود بھی متعلقہ انتظامیہ کی سے ٹھوس اقدامات عمل میں نہیں لائے جارہے ہیں عوامی سماجی حلقوں و شہریوں نے اعلی حکام سے فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بیمار ولاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں اور ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں