معاشی استحکام کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات اور حکمت عملی ناگزیرہے فیکٹریوں کی بندش ایک سوالیہ نشان ہے لاکھوں خاندان بے روزگارہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس معاملے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں انکے ہر دور حکومت میں معاشی استحکام رہا۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کوتجویز دی کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوردیگرٹریڈآر گنائزیشن کے کے نمائندوں کو بلاکران کے موقف کوسن کران کی رائے کوشامل کیاجائے بجلی کی قیمت میں کمی سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانیاور غیرضروری ٹیکسزکے خاتمہ کے بغیر انڈسٹری کی پیداواری لاگت بھی ممکن نہیں صنعت کار مقروض ہوچکے ہیں مزدوروں کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی مشکل ہوچکی ہے۔ پاکستان بھرسے سینکڑوں صنعت کاربیرون ممالک منتقل ہوچکے ہیں اگر انڈسٹری کے لیے حکومت نے حکمت عملی طے نہ کی تو ملک کاچلنامشکل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں