معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ملک وقوم دہشتگردوں کا حملہ ملک دشمن شر پسند عناصر کی نے مذموم سازش ہے۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں بلوچستان میں بولان کے علاقے ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ ملک دشمن شر پسند عناصر کی مذموم سازش ہے ملک کے امن کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا شر پسند عناصر ملک کے امن کو خراب کرنے کے لئے گھنانی کاروائیاں کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں