28

معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران قائد اعظم مارکیٹ ڈجکوٹ روڈ کے صدر رانا اعجا ز حیدر نے کراچی میں پولیس دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھا رہے ہیں، ان کا قلع قمع نہ کیا گیا تو صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی، معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نفاذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں،ملک میں اس وقت پی ایس ایل کے بین الاقوامی کھلاڑی موجود ہیں ساری دنیا کی نظریں مرکوز ہو چکی ہیں ایسے حالات میں دہشت گردی کے واقعات پاکستان کے پر امن ہونے کے تشخص کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں