معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں 77 رب لوہکے کے رہائشی زبیر ولد صدیق کا گائوں کے لڑکوں طارق’ خالد وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا، گزشتہ شب کو ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، سر میں گولی لگنے سے زبیر ولد صدیق بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں