2

معیاری کردار کی پیشکش قبول کروں گی،مرینہ خان

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، تنہائیاں، دھوپ کنارے اور جیکسن ہائٹس سمیت متعدد ڈراموں سے نام کمایا۔مرینہ خان کے شوہر جلیل اختر بھی ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں، دونوں کی شادی کو طویل عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ اولاد نہ ہونے سے متعلق مرینہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا بتایا کہ اس وقت ان کے ٹی وی کیرئیر کا آغاز تھا اس لئے بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا کہا کہ جب انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ میڈیا پر کام کرنے کا آغاز کیا تو دونوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں