مقبول احمد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقبول احمد ملک نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فیصل آباد ڈویژن کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کردی وہ اس سے قبل صوبائی وزیر سپورٹس کے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مقبول احمد ملک نے چارج سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی تعیناتی کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے بہترین تعلقات کو یقینی بنایا جائے گا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کے صوبہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے زریعے مثر تشہیر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں