مقدمہ قتل کا فیصلہ،مجرم کو سزائے موت،10لاکھ جرمانہ کا حکم

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ نے تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 1مجرم کو سزائے موت 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا اور 2مجرمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ ثاقب فاروق اعوان نے تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ نمبر 710/21بجرم 302کا فیصلہ سناتے ہوئے 1 مجرم بابر حسین ولد محمد یار ساکن 459 گ ب کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا فیصلہ سنایا ہے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گئی،معزز عدالت نے مذکورہ مجرم کو بجرم 324 کے تحت 10 سال سزا 1 لاکھ روپے جرمانہ کا بھی فیصلہ صادر کیا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ فاروق ثاقب اعوان نے 2 مجرمان ابوبکر ولد عادل پاشا اور عمیر ولد امتیاز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ صادر کیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سزا پانے والے مجرمان نے سال 2021 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے شہباز کھرل کے بھائی رائے گلفراز کلیار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی رائے شہباز کلیار کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں