ملائشین شہری کے42 دانت’ ورلڈ ریکارڈ قائم

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) 42دانتوں والے ایک ملائشین شہری نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینزورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ 33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینزورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ کچھ برس قبل ان کو احساس ہوا کہ ان کے دانتوں سے متعلق کوئی معاملہ غیر معمولی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2021میں انہوں نے پہلی بار نوٹس کیا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں، گنتی کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے میں یہ بات سامنے آئی کہ چار دانت اور تھے جن کو نکلنا تھا۔ 2023کے شروع میں یہ تعداد 42ہوگئی اور خوش قسمتی سے ان کے نکلنے میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔ پرتاب کا کہنا تھا کہ انہیں اضافی دانتوں سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک پتہ نہیں لگتا جب وہ بتاتے نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں