ملازمین کے بچوں کی تعلیم کیلئے پنجاب پولیس اور کنگز فورڈ کالج میں معاہدہ

لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے احسن اقدام،پنجاب پولیس اور نجی کالج کنگز فورڈکے مابین ایم او یو سائن،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی کالج کنگز فورڈ کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے ایم او یو پر دستخط کئے،ایم او یو کے تحت کنگز فورڈ کالج میں پولیس شہداء کے بچوں کو بالکل مفت داخلہ، تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50فیصد رعایت دی جائے گی، دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو بھی داخلہ فیس، ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50فیصد رعایت ملے گی، تعلیمی ادارے کے سکولوں میں بھی پولیس شہدا اور ملازمین کے بچوں کو فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا، کالج کے طلبا و طالبات فرینڈز آف پولیس، والینٹرز ان پولیس پروگرامز میں شریک ہونگے، ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو بہترین معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے، شہداء اور دیگر ملازمین کے بچوں کو مفت اور رعائتی تعلیم کے حصول کیلئے 13نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے گئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں