ملکہ کوہسار نے سفید چادر اوڑھ لی

مری(نامہ نگار) ملکہ کوہسار مری میں صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا، مری کی وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔سیاحوں کو اس سال برفباری کیلئے طویل انتظار کرنا پڑا، برفباری کے شوقین سیاح خوشی سے جھوم اٹھے، سیاح برفباری کے حسین اور دلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔مری کی تمام داخلی اور خارجی سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال ہیں، مری میں 3انچ کے قریب برف پڑی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شدید سردی کے باوجود سیاح بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔باغ آزاد کشمیر شہر اور مضافات میں بارش اور بالائی مقامات پر برفباری سے سردی میں اضافہ ہو گیا، برفباری سے لسڈنہ، حاجی پیر، نیزہ گلی، بھیڈی، تولی پیر، سدھن گلی، چکار شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کے لیے ڈوزر لگا دیئے گئے، رات تک بیشتر سڑکوں کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں