ملکی برآمدات میں اضافہ،درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے ملکی تجارت کا ماہانہ اور سالانہ ڈیٹا جاری کردیا۔مرکزی بینک کے مطابق مئی 2025میں ملکی برآمدات میں 17فیصد اضافہ ہوا اور ان کا مالی حجم 2.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔دوسری جانب درآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 5.2 ارب ڈالر رہیں۔نتیجتاً، مئی میں ملکی تجارتی خسارہ 23 فیصد کم ہوکر 2.6 ارب ڈالر رہا۔تاہم، رواں مالی سال (جولائی 2024تا مئی 2025) کے پہلے 11ماہ میں مجموعی تجارتی خسارہ 11فیصد بڑھ کر 24ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں