ملکی سلامتی اور ن لیگ کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)علماء مشائخ کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ملک کی سلامتی اور مسلم لیگ کی مضبوطی کے لیے کام کرنا ہو گا۔ مسلم لیگ کے کارکن متحد ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے مسلم لیگ کو مضبوط بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم آباد میں پی پی116 علماء ومشائخ ونگ کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر مہر محمد نعیم’ صدر پی پی116 زاہد عمران گجر’ محمد عامر شہزاد’ کرامت بٹ’ مولانا ساجد’ مولانا عمر شہزاد’ حافظ قاسم گجر’ ابوبکر گجر’ حافظ انس نور’ محمد احسن’ محمد جاوید’ چوہدری نعیم جٹ’ رانا عثمان’ حافظ زبیر’ حافظ طلحہ ودیگر بھی موجود تھے۔ چیف آرگنائزر مہر محمد نعیم نے کہا کہ 23نومبر رانا احمد شہریار خاں کی فتح کا دن ہو گا اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دینگے۔ انشاء اﷲ 23نومبر کو شیر دھاڑے گا۔ زاہد عمران گجر اور محمد عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ رانا شہریار احمد خاں کی الیکشن میں بھرپور حمایت کریں گے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ عوامی مسائل کا حل صرف خدمت سے ممکن ہے۔ اجلاس میں ناظم آباد بوہڑ چوک اور سنت پورہ میں بڑے جلسے کرنے پر اتفاق ہوا اور ہر روز کارنر میٹنگز ‘ووٹرز وسپورٹرز احباب سے ملنے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں