ملکی صورتحال کے پیش نظر نئے انتخابات کرائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیراعلی اعوان ایڈو وکیٹ نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرفی الفورنئے انتخابات کروائے جائیں ،نئی قیادت ہی پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نکال سکتی ہے ۔آئی ایم ایف کی ہرروزنئی شرائط سامناآنااس بات کی واضح دلیل ہے کہ وہ موجودہ حکمرانوں پراعتماد ہی نہیں کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کوباصلاحیت ،دیانتداراورعوامی مقبولیت حامل قیادت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں نے سوشل میڈیاپرپاکستان کے اداروں اوروطن عزیزکاشانداراندازمیں دفاع کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کے سب گرویدہ بھی ہیں ۔آج سے قبل ان لوگوں کوڈیجیٹل دہشت گردکہنے والے انہیں اب سلام پیش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن محب وطن ہے تمام تراختلافات کے باوجود ہماری جماعت نے حکومتی پالیسیوں کاساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں