اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان پر قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب روپے پر پہنچ گئے،مارچ 2026 تک قرضے97ہزار307ارب، مقامی قرضہ 57ہزار 566ارب ، غیرملکی 35 ہزارارب سے زائد رہا، گذشتہ سال مارچ تک یہ حجم 89ہزار 774ارب تھا ،ملکی قرضے 51 ہزار 518 ارب ،غیر ملکی 33 ہزار 137 ارب روپے تھے۔ایک سال میں پاکستان پرقرضے اور واجبات سات ہزار پانچ سو تنتس ارب روپے بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نیمارچ دو ہزارچھبیس تک قرضوں اورواجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔




