39

ملک اصغر علی قیصر PP-116میں شاندار کامیابی حاصل کرینگے،ملک ساجد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی’ سماجی شخصیت ملک ساجد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیدوار پی پی116 ملک اصغر علی قیصر خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور عوام کی خدمت ان کا مشن ہے، انہوں نے ایم پی اے منتخب ہو کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے اسے لوگ آج بھی یاد کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں حلقہ بھر میں ووٹروں اور سپورٹروں کی بھرپور تائید وحمایت حاصل ہے، انشاء اﷲ وہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی116 سے شاندار کامیابی حاصل کرینگے۔ ملک ساجد نے مزید کہا کہ آزاد امیدوار حلقہ PP-116 ملک اصغر علی قیصر کو تمام برادریوں کے سرکردہ افراد’ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے افراد کی بھرپور تائید وحمایت حاصل ہے، وہ ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے، اہلیان حلقہ انہیں ایم پی اے منتخب کروانے کیلئے بے تاب ہیں اور انشاء اﷲ وہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں