ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے اور راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کی دلدل سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر گامزن ہو گیا ہے حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک ہے وفاقی حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق متوازن بجٹ پیش کر کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں نہ صرف قومی ادارے تباہ کئے بلکہ اس دوران غربت، مہنگائی، بے روزگاری کو فروغ ملا، موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت معاشی استحکام، عوام کا معیارزندگی بلند کرنے اور پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے پوری قوم کا وزیراعظم پاکستان کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں