46

ملک دیوالیہ ہونے کی بازگشت (اداریہ)

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا پاکستان دیوالیہ ہوا ہے اور نہ ہو گا، معاشی ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، ہم مشکل حالات گزر رہے ہیں صورتحال سے بہت جلد نکل آئیں گے، معیشت بہتر کرنے کیلئے وقت درکار ہے،، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر بھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ٹلے گا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کی بازگشت افواہ نہیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے، ڈالرز کی اڑان جاری ہے یہ بھی سنا گیا کہ ملک سے ڈالرز افغانستان سمگل کئے جا رہے ہیں حکومت اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں کیوں؟ کیا ڈالرز کی سمگل کرنے والے اتنے طاقتور ہیں کہ ان پر حکومت کا بس نہیں چل رہا؟ اتحادی حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر منی بجٹ نفاذ کر چکی ہے اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بھی اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ملکی برآمدات کم ہو رہی ہیں صنعتکاروں کو سرمایہ کی قلت کا سامنا ہے شرح سود بڑھنے سے انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے بے روزگاری میں اضافہ سے عام آدمی فاقوں کا شکار ہے، انڈسٹری بند ہو گئی تو ملک میں بے چینی بڑھے گی گزشتہ آٹھ دس ماہ سے ملک دیوالیہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں خدا نہ کرے کہ ملک ڈیفالٹ ہو کیونکہ اگر ملک دیوالیہ ہو گیا تو یہ بہت خطرناک ہو گا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں