ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان صحافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حارث کھوکھر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جدید دور میں مین سٹریم نیوز چینلز اور اخبارات کے ساتھ ڈیجیٹل صحافت بھی انتہائی ضروری ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غیر معیاری مواد کی بجائے ملک و قوم کی بہتری،،مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے استعمال کیا جائے یہ بات مرکزی صدر وائے ایم اے حارث کھوکھر نے فیصل آباد میں منعقدہ اجلاس میں کی ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں نوجوان صحافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ملک بھر کے نوجوان صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ہوگا اجلاس میں مبر بورڈ آف ڈائریکٹرز وائے ایم اے شاہد نذیر چوہدری سینئر نائب صدر ڈاکٹر نبیحہ علی خان صدر وائے ایم اے فیصل آباد محمد طاہر جنرل سیکرٹری محمد ذوالقرنین طاہر سینئر نائب صدر اورنگزیب ملک نائب صدر اویس ستار جوائنٹ سیکرٹری رانا بلال فنانس سیکرٹری جاوید اختر انفارمیشن سیکرٹری محمد طلحہ ایگزیکٹو ممبران فیضان خالد،علی حسن،عقیل،شبیر بیگ،طارق کمبوہ اور یوسف ہارون بخاری نے شرکت کی اجلاس میں وائے ایم اے کی تنظیم سازی نوجوان صحافیوں کو درپیش مسائل ان کے حل اور صحافیوں کے معاشی استحکام سے متعلق بات کی گئی صدر وائے ایم اے فیصل آباد محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری محمد ذوالقرنین طاہر کا کہنا تھا کہ صحافی ہمیشہ سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے آِئے ہیں صحافیوں کے اپنے حقوق کو نظر انداز ہی کیا گیا ہے ہر دور میں مشکل ترین حالات اور محدود تنخواہوں پر کام کرکے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے والوں کے اپنے مسائل جوں کے توں رہتے ہیں مگر اب نوجوان صحافیوں کے معاشی استحکام ان کے فیلڈ کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جائے گی نوجوان صحافی سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ملک و قوم کی بہتری میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور خود بھی معاشی طور پر بہتر ہوسکتے ہیں وائے ایم اے ملک بھر کے صحافیوں کو ہر طرح کی پیشہ وارانہ معاونت کرنے کے لیے تیار ہے نوجوان صحافی اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں