فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدنے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کی طرف بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں کھلے دل کے ساتھ شرکت کر کے ملک کو درپیش معاشی اور سکیورٹی مسائل کے حوالے سے مثبت تجاویز دینی چاہئیں ، حکومت معیشت کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لینے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کرے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہے ایسے میں تمام سیاستدانوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے ،حکومت نے ملک میں دہشتگردی کی لہر اور معاشی حالات کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اے پی سی منعقد کرنے کا اعلان کر کے مثبت اقدام اٹھایا ہے ۔سیاسی جماعتوں کی قیادت اور سینئر رہنمائوں کو اے پی سی میں شریک ہو کر ملک کو درپیش مسائل کا حل پیش کرنا چاہیے۔
29