اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پیر کو ممبران اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے51 ارب روپے کے بجٹ اور25اقسام کی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے اجلاس میں وزارت ہاسنگ اور ورکس کی ملک گیر سکیموں کیلئے47.1ارب روپے کی منظوری دی، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پاور ڈویژن کی اسکیموں کیلیے 2.7 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور دی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پارلیمینٹرینز کی اسکیموں کیلیے 61.3 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔کمیٹی نے اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کیلیے پنجاب میں26.4 ارب، سندھ میں9.3 ارب، خیبرپختونخوا کیلیے 9 ارب اور بلوچستان کے حکومتی ممبران کیلیے 2.6 ارب روپے کی اسکیموں کی منظوری دی۔
76