منافع خوررمضان المبارک کو اپنی کمائی کا ذریعہ نہ بنائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پا ر ٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ،چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا کہ رمضان شریف کا مہینہ بڑی عظمت و بر کت والا ہے لیکن بد قسمتی سے ہما رے ملک میں ضمیر فروش اشرافیہ اور ناجائز منافع خور ما فیا ر مضا ن شریف کو اپنی کما ئی کا ذریعہ بنا لیتے ہیں جو کہ قابل مزمت اور باعث شر م کا مقام ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عالم اسلام اور پاکستانی عوام کو رمضا ن کریم کی برکتیں رحمتیں مبارک ہوں یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر ارشاد علی کمبو ہ نے ا پنے پیغام میں کہی کہ ماہ صیام دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو از سرنواور بہتر انداز میں شروع کرنے کابہترین موقع ہے اس استفادہ کرتے ہوئے ہر فردکو اللہ سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب مخیر و صا حب حیثیت لوگوں کوغریب و مستحقین کا خصوصی خیال رکھنا اور اللہ تعالی کے دیئے ہوئے مال سے انکی مدد کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں