منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ‘آر پی او سہیل سکھیرا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم کے حکم اور ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالر نس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نئی نسل کو اس لعنت سے ہر صورت بچائیں گے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار” ڈیلی بزنس رپورٹ ” کے نیو زایڈیٹر ریاض ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے، فیصل آباد ریجنل میں کسی منشیات فروش کو نہیں رہنا دیا جا ئیگا ،فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پو کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث فیصل آباد میں منشیات ناپید ہو گئی ہے،منشیات فروشوں کا آن لائن نیٹ ورک بھی سرگرم تھا،غیر قانونی دھندے میں لڑکیوں کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا اور ان کا استحصال بھی کیا جاتا تھا، پولیس نے بلا تفریق اور بلا خوف و خطر ایسے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جن پر اس سے قبل کبھی ہاتھ نہیں ڈالا گیا، یہاں تک کہ ماضی میں ان کی آماجگاہوں اور ڈیروں پر پولیس ریڈ کرنے سے گریزاں تھی،یہ عناصر شہریوںکے لیے خوف اور خطرے کی علامت بن ہوئے تھے اور لوگ ڈر کے باعث ان کے خلاف درخواست دینا تو دور کی بات ان کا ذکر کرنے سے بھی گریز کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ میرے عرصہ تعیناتی کے دوران ریجن بھر میں پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈاؤن کے دوران 256خطرناک گینگزکے675ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن کیخلاف 1524مقدمات درج اورملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلز، طلائی زیور ات، موبائل فونز،مویشی اور تقریباً11 کروڑ81 لاکھ روپے سے زائدنقدی برآمد کی گئی،منشیات فروشوں کے خلاف 4339 مقدمات درج کرکے 4496ملزمان کو پکڑ کران کے قبضہ سے 1974.202کلوچرس، 61.97کلوآئس، 52624لیٹرشراب، 9کلوافیون اور 540.890کلو ہیروئن برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1949 پسٹل،22ریوالور، 114بندوقیں،33کلاشنکوف،111رائفلیں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 447مقدمات درج کئے گئے اور470ملزمان کو پکڑا گیا، قتل کے 167،اقدام قتل کے202 اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے1586اور کیٹگری Bکے3998 اشتہاریوں، کیٹگری A کے 326 اور کیٹگریB کے 2819 عدالتی مفروروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787آن لائن کمپلینٹ کے ذریعہ5367 سے زائدشہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ر یجن بھرمیں قائم16خدمت مراکزاور20خدمت کاؤنٹرزکے ذریعے234311 سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔4تحفظ سنٹر زاور6میثاق سنٹرز پر موصول ہو نے والی11380 سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔اردل روم کے ذریعہ 284زائد شوکاز نوٹسزاوراپیلوںکے فیصلے کیے گئے۔پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ MOU سائن کئے گئے۔جن میں شہداء کے بچوں کو 100 فیصد،غازی پولیس افسران کے بچوں کو75 فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاؤس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں