منظوری نقشہ کیلئے درخواستیں سافٹ فارم / ڈیجیٹل میں لی جائیں گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے شعبہ پلاننگ نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق منظوری نقشہ کے لئے رہائشی، کمرشل، کنورژن، لینڈ یوز کی تبدیلی،رہائشی سکیمز کی درخواستیں صرف سافٹ فارم/ڈیجیٹل میں لی جائیں گی۔شعبہ پلاننگ نے واضح کیا کہ ہارڈ فارم میں فائل جمع نہیں ہوگی لہٰذا درخواست گزار نوٹ کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں